مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(مَنْ هُوَ الصَّاحِبُ الْخَيْرُ وَالْجَارُ الْحَسَنُ؟) باب: بہتر ساتھی اور اچھا پڑوسی کون ؟
حدیث نمبر: 4987
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "خَيْرُ الْأَصْحَابِ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرُهُمْ لِصَاحِبِهِ، وَخَيْرُ الْجِيرَانِ عِنْدَ اللَّهِ خَيْرُهُمْ لِجَارِهِ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَالدَّارِمِيُّ، وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے نزدیک بہترین ساتھی وہ ہے جو ان میں اپنے ساتھی کے لیے بہتر ہے اور اللہ کے نزدیک بہترین پڑوسی وہ ہے جو اپنے پڑوسی کے لیے بہتر ہے۔“ ترمذی، دارمی، اور امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے۔ اس کی سند صحیح ہے، اسے ترمذی اور دارمی نے روایت کیا ہے۔