❮
❯
حدیث نمبر: 4966
وَعَنْ تَمِيمٍ الدَّارِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "الدِّينُ النَّصِيحَةُ "ثَلَاثًا. قُلْنَا: لِمَنْ ؟ قَالَ: "لِلَّهِ، وَلِكِتَابِهِ، وَلِرَسُولِهِ وَلِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ، وَعَامَّتِهِمْ ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
الشیخ عبدالستار الحماد

تمیم داری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے تین مرتبہ فرمایا: ”«الدِّينُ النَّصِيحَةُ» دین، اخلاص و خیر خواہی (کا نام) ہے۔“ ہم نے عرض کیا، کس کے لیے؟ فرمایا: ”اللہ کے لیے، اس کی کتاب کے لیے، اس کے رسول کے لیے، مسلمانوں کے حکمرانوں کے لیے اور عام مسلمانوں کے لیے۔“ رواہ مسلم۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الآداب / حدیث: 4966
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صَحِيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (55/95)»