مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(مُسَاعَدَةُ الظَّالِمِ وَالْمَظْلُومِ) باب: ظالم اور مظلوم کی مدد
حدیث نمبر: 4957
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - "انْصُرْ أَخَاكَ ظَالِمًا أَوْ مَظْلُومًا "، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنْصُرُهُ مَظْلُومًا، فَكَيْفَ أَنْصُرُهُ ظَالِمًا ؟ قَالَ: "تَمْنَعُهُ مِنَ الظُّلْمِ، فَذَلِكَ نَصْرُكَ إِيَّاهُ ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے (مسلمان) بھائی کی مدد کرو، وہ ظالم ہو یا مظلوم۔“ کسی آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں مظلوم کی تو مدد کروں گا لیکن ظالم کی مدد کیسے کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا اسے ظلم سے روکنا، یہی تمہارا اس کی مدد کرنا ہے۔“ متفق علیہ۔