مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(حَقُّ الوَالِدَيْنِ عَلَى الأَوْلَادِ) باب: ماں باپ کا اولاد پر حق
حدیث نمبر: 4941
وَعَن أبي أُمامةَ أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا حَقُّ الْوَالِدَيْنِ عَلَى وَلَدِهِمَا؟ قَالَ: «هُمَا جَنَّتُكَ ونارُكَ» . رَوَاهُ ابنُ مَاجَهالشیخ عبدالستار الحماد
ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کسی آدمی نے عرض کیا: اللہ کے رسول! والدین کا اپنی اولاد پر کیا حق ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’دونوں تمہاری جنت (کا سبب) ہیں اور تمہاری جہنم (کا سبب) ہیں۔ ‘‘ اسنادہ ضعیف، رواہ ابن ماجہ۔