مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(الأُمُّ أَحَقُّ بِالإِحْسَانِ) باب: ماں احسان کی زیادہ حقدار ہے
وَعَنْ بَهْزِ بْنِ حَكِيمٍ عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَنْ أَبَرُّ ؟ قَالَ: "أُمَّكَ " قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ ؟ قَالَ: "أُمَّكَ "، قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ ؟ قَالَ: "أُمَّكَ ". قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ قَالَ: "أَبَاكَ، ثُمَّ الْأَقْرَبَ فَالْأَقْرَبَ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُو دَاوُدَ.بہز بن حکیم اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں کس سے حسن سلوک کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ماں سے۔“ میں نے عرض کیا: پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی والدہ کے ساتھ۔“ میں نے عرض کیا: پھر کون؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی ماں کے ساتھ۔“ میں نے عرض کیا: پھر کس کے ساتھ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے والد کے ساتھ، پھر قریب ترین اور پھر قریب تر رشتے دار کے ساتھ (اچھا سلوک کر)۔“ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابوداؤد۔