مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(أَصْدِقَائِي مُؤْمِنُونَ صَالِحُونَ) باب: میرے دوست تو نیک مؤمن ہیں
حدیث نمبر: 4914
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "إِنَّ آلَ أَبِي فُلَانٍ لَيْسُوا لِي بِأَوْلِيَاءَ، إِنَّمَا وَلِيِّيَ اللَّهُ وَصَالِحُ الْمُؤْمِنِينَ، وَلَكِنْ لَهُمْ رَحِمٌ أَبُلُّهَا بِبَلَالِهَا ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”آلِ ابوفلاں میرے دوست و حمایتی نہیں، میرا حمایتی تو اللہ اور صالح مؤمنین ہیں، لیکن ان کے ساتھ رشتہ داری ہے جسے میں صلہ رحمی کے ذریعے برقرار رکھوں گا۔“ متفق علیہ۔