مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(قُولُوا لِي عَبْدُ اللهِ وَرَسُولُهُ) باب: مجھے اللہ کا بندہ اور اس کا رسول کہو
حدیث نمبر: 4897
وَعَنْ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا تُطْرُونِي كَمَا أَطْرَتِ النَّصَارَى ابْنَ مَرْيَمَ ، فَإِنَّمَا أَنَا عَبْدُهُ، فَقُولُوا: عَبْدُ اللَّهِ وَرَسُولُهُ ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”میری مدح میں ایسے مبالغہ نہ کرنا جیسے نصاریٰ نے ابن مریم کی مدح میں مبالغہ سے کام لیا، میں تو اس کا بندہ ہوں، تم کہو: اللہ کا بندہ اور اس کا رسول۔“ متفق علیہ۔