❮
❯
حدیث نمبر: 4889
وَعَنْهُ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ أَهْلِ الْبَادِيَةِ كَانَ اسْمُهُ زَاهِرَ بْنَ حَرَامٍ، وَكَانَ يُهْدِي لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْبَادِيَةِ، فَيُجَهِّزُهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَرَادَ أَنْ يَخْرُجَ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ زَاهِرًا بَادِيَتُنَا وَنَحْنُ حَاضِرُوهُ ". وَكَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحِبُّهُ، وَكَانَ دَمِيمًا، فَأَتَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا وَهُوَ يَبِيعُ مَتَاعَهُ، فَاحْتَضَنَهُ مِنْ خَلْفِهِ وَهُوَ لَا يُبْصِرُهُ  . قَالَ: أَرْسِلْنِي، مَنْ هَذَا ؟ فَالْتَفَتَ فَعَرَفَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَعَلَ لَا يَأْلُو مَا أَلْزَقَ ظَهْرَهُ بِصَدْرِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ عَرَفَهُ، وَجَعَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "مَنْ يَشْتَرِي الْعَبْدَ ؟ "فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِذًا وَاللَّهِ تَجِدُنِي كَاسِدًا، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَكِنْ عِنْدَ اللَّهِ لَسْتَ بِكَاسِدٍ "رَوَاهُ فِي "شَرْحِ السُّنَّةِ ".
الشیخ عبدالستار الحماد

انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ زاہر بن حرام نامی ایک دیہاتی شخص جنگل سے نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے لیے تحائف لایا کرتا تھا، اور جب وہ واپسی کا ارادہ کرتا تو رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اسے (سامان) دیا کرتے تھے، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”«إِنَّ زَاهِرًا بَادِيَتُنَا، وَنَحْنُ حَاضِرُوهُ» ”زاہر جنگل میں ہمارا کارندہ ہے اور ہم شہر میں اس کے کار پرداز ہیں۔““ اور نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس سے محبت کیا کرتے تھے، حالانکہ وہ کوئی خوبصورت نہیں تھا، چنانچہ ایک روز نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تشریف لائے تو وہ اپنا سامان فروخت کر رہا تھا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اسے پیچھے سے اپنے حصار میں لے لیا اور وہ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو نہیں دیکھ رہا تھا، اس نے عرض کیا: مجھے چھوڑ دو، یہ کون ہے؟ اس نے مڑ کر دیکھا تو پہچان لیا کہ وہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ہیں، جب اس نے آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو پہچان لیا تو وہ بڑے اہتمام کے ساتھ اپنی پشت نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے سینہ مبارک کے ساتھ لگانے لگا، اور نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فرمانے لگے: ”«مَنْ يَشْتَرِي الْعَبْدَ؟» ”اس غلام کو کون خریدے گا؟““ اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اللہ کی قسم! میری بہت کم قیمت آپ کو ملے گی، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”«لَكِنَّكَ عِنْدَ اللهِ لَسْتَ بِكَاسِدٍ» ”لیکن تم اللہ کے ہاں کم قیمت کے نہیں ہو۔““ اسنادہ صحیح، رواہ فی شرح السنہ۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الآداب / حدیث: 4889
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: لم تتمّ دراسته , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه البغوي في شرح السنة (181/13 ح 3604) [و أحمد (161/3) والترمذي في الشمائل (238) ] و أخطأ من ضعفه.»