مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(حَقُّ اللهِ تَعَالَى مُقَدَّمٌ) باب: اللہ تعالیٰ کا حق مقدم ہے
حدیث نمبر: 4883
عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "مَنْ وَعَدَ رَجُلًا فَلَمْ يَأْتِ أَحَدُهُمَا إِلَى وَقْتِ الصَّلَاةِ، وَذَهَبَ الَّذِي جَاءَ لِيُصَلِّيَ، فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ ". رَوَاهُ رَزِينٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص نے کسی آدمی سے وعدہ کیا، لیکن ان دونوں میں سے ایک وقتِ نماز تک نہ آیا جبکہ وہ شخص جو آ چکا تھا وہ نماز پڑھنے چلا جائے تو اس پر کوئی گناہ نہیں۔“ ضعیف، رواہ رزین۔