مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(الْمُؤْمِنُ لَا يَكُونُ كَاذِبًا) باب: مؤمن جھوٹا نہیں ہو سکتا
حدیث نمبر: 4862
وَعَنْ صَفْوَانَ بْنِ سَلِيمٍ، أَنَّهُ قِيلَ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَيَكُونُ الْمُؤْمِنُ جَبَانًا ؟ قَالَ: "نَعَمْ ". فَقِيلَ لَهُ: أَيَكُونُ الْمُؤْمِنُ بَخِيلًا ؟ قَالَ: "نَعَمْ ". فَقِيلَ: أَيَكُونُ الْمُؤْمِنُ كَذَّابًا ؟ قَالَ: "لَا ". رَوَاهُ مَالِكٌ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي "شُعَبِ الْإِيمَانِ "مُرْسَلًا.الشیخ عبدالستار الحماد
صفوان بن سلیم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا گیا: کیا مؤمن بزدل ہو سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ پھر عرض کیا گیا: کیا مؤمن بخیل ہو سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا گیا: کیا مؤمن جھوٹا ہو سکتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں۔“ مالک اور بیہقی نے اسے شعب الایمان میں مرسل روایت کیا ہے۔ سندہ ضعیف، رواہ مالک والبیہقی فی شعب الایمان۔