مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(الوُضُوءُ مِنْ مَوَارِدِ شُرْبِ الحَيَوَانَاتِ) باب: جہاں سے جانور پانی پیتے ہوں وہاں وضو کرنا
حدیث نمبر: 486
عَن يَحْيَى بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ: إِنَّ عُمَرَ بن الْخطاب خَرَجَ فِي رَكْبٍ فِيهِمْ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ حَتَّى وَرَدُوا حَوْضًا فَقَالَ عَمْرُو: يَا صَاحِبَ الْحَوْضِ هَلْ تَرِدُ حَوْضَكَ السِّبَاعُ فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَا صَاحِبَ الْحَوْضِ لَا تُخْبِرْنَا فَإِنَّا نَرِدُ عَلَى السِّبَاعِ وَتَرِدُ عَلَيْنَا. رَوَاهُ مَالكالشیخ عبدالستار الحماد
یحیی بن عبدالرحمٰن بیان کرتے ہیں کہ عمر رضی اللہ عنہ کچھ سواروں کے ساتھ، جن میں عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ بھی تھے روانہ ہوئے حتیٰ کہ وہ ایک حوض پر پہنچے، تو عمرو رضی اللہ عنہ نےفرمایا: حوض کے مالک! کیا تیرے حوض پر درندے بھی پانی پیتے آتے ہیں؟ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: حوض کے مالک! ہمیں نہ بتانا، کیونکہ درندوں کے بعد ہم پینے آ جاتے ہیں، اور ہمارے بعد وہ آ جاتے ہیں۔ ضعیف۔