مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(حَوْلَ تَقْلِيبِ اللِّسَانِ) باب: زبان کے ہیر پھیر کے بارے میں
حدیث نمبر: 4802
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ تَعَلَّمَ صَرْفَ الْكَلَامِ لِيَسْبِيَ بِهِ قُلُوبَ الرِّجَالِ أَوِ النَّاسِ، لَمْ يَقْبَلِ اللَّهُ مِنْهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صَرْفًا وَلَا عَدْلًا ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کلام کو بنا سنوار کر پیش کرنا اس لیے سیکھتا ہے تاکہ وہ اس کے ذریعے مردوں یا لوگوں کے دلوں پر قابو پا سکے تو روزِ قیامت اللہ اس کی طرف سے کوئی نفل اور فرض عبادت قبول نہیں کرے گا۔“ «إِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ»، «رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ»۔