مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(فَضِيلَةُ قَوْلِ الْأَشْعَارِ أَثْنَاءَ الْجِهَادِ) باب: جہاد کے دوران اشعار کہنے کی فضیلت
عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّهُ قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنِ اللَّهَ تَعَالَى قَدْ أَنْزَلَ فِي الشِّعْرِ مَا أَنْزَلَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِنَّ الْمُؤْمِنَ يُجَاهِدُ بِسَيْفِهِ وَلِسَانِهِ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَكَأَنَّمَا تَرْمُونَهُمْ بِهِ نَضْحَ النَّبْلِ ". رَوَاهُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ. وَفِي "الِاسْتِيعَابِ "لِابْنِ عَبْدِ الْبَرِّ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ! مَاذَا تَرَى فِي الشِّعْرِ فَقَالَ: "إِنَّ الْمُؤْمِنَ يُجَاهِدُ بِسَيْفِهِ وَلِسَانِهِ ".کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا کہ اللہ تعالیٰ نے شعر کی مذمت کے بارے میں حکم اتارا ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک مومن اپنی تلوار اور اپنی زبان سے جہاد کرتا ہے۔ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! (یہ ہجو اس طرح ہے) گویا تم ان پر تیر اندازی کر رہے ہو۔“ استیعاب لابن عبدالبر میں ہے کہ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ شعر کے متعلق کیا فرماتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک مومن اپنی تلوار اور اپنی زبان کے ساتھ جہاد کرتا ہے۔“ اسنادہ صحیح، رواہ فی شرح السنہ۔