❮
❯
حدیث نمبر: 4787
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ، عَنْ أَبِيهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: رَدِفْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا فَقَالَ: "هَلْ مَعَكَ مِنْ شِعْرِ أُمَيَّةَ بْنِ أَبِي الصَّلْتِ شَيْءٌ ؟ "قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: "هِيهِ "فَأَنْشَدْتُهُ بَيْتًا. فَقَالَ: "هِيهِ "ثُمَّ أَنْشَدْتُهُ بَيْتًا فَقَالَ: "هِيهِ "حَتَّى أَنْشَدْتُهُ مِائَةَ بَيْتٍ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
الشیخ عبدالستار الحماد

عمرو بن شريد اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں ایک روز رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پیچھے سوار تھا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں امیہ بن ابی صلت کا کوئی شعر یاد ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں! آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”سناؤ!“ میں نے آپ کو ایک شعر سنایا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اور سناؤ!“ پھر میں نے آپ کو ایک اور شعر سنایا، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اور سناؤ!“ حتیٰ کہ میں نے آپ کو سو شعر سنائے۔ رواہ مسلم۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الآداب / حدیث: 4787
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صَحِيح , شیخ زبیر علی زئی: صحيح
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2255/1)»