مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(اللَّهُ تَعَالَى يَغْضَبُ مِنْ قَوْلِ سَيِّدٍ لِلْمُنَافِقِ) باب: منافق کو سید کہنے سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے
حدیث نمبر: 4780
وَعَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "لَا تَقُولُوا لِلْمُنَافِقِ سَيِّدٌ ، فَإِنَّهُ إِنْ يَكُ سَيِّدًا فَقَدْ أَسْخَطْتُمْ رَبَّكُمْ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
حذیفہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”منافق کے لیے لفظِ «سَيِّد» (آقا) نہ کہو، کیونکہ اگر وہ «سَيِّد» (سردار، آقا) ہے تو تم نے اپنے رب کو ناراض کر دیا۔“ (اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد)