مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(إِحْدَى الْأَمْرَيْنِ الِاسْمُ أَوِ الْكُنْيَةُ) باب: نام و کنیت میں سے ایک چیز
حدیث نمبر: 4770
وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "إِذَا سَمَّيْتُمْ بِاسْمِي فَلَا تَكْتَنُوا بِكُنْيَتِي ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ. وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ. وَفِي رِوَايَةِ أَبِي دَاوُدَ، قَالَ: "وَمَنْ تَسَمَّى بِاسْمِي لَا يَكْتَنِ بِكُنْيَتِي، وَمَنْ تَكَنَّى بِكُنْيَتِي فَلَا يَتَسَمَّ بِاسْمِي ".الشیخ عبدالستار الحماد
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میرے نام پر نام رکھو تو پھر میری کنیت پر کنیت مت رکھو۔“ اور امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے، اور ابوداؤد کی روایت میں ہے، فرمایا: ”جس نے میرے نام پر نام رکھا تو وہ میری کنیت نہ رکھے، اور جس نے میری کنیت پر کنیت رکھی تو وہ میرے نام پر نام نہ رکھے۔“ صحیح، رواہ الترمذی و ابن ماجہ و ابوداؤد۔