حدیث نمبر: 4765
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا يَقُولَنَّ أَحَدُكُمْ: خَبُثَتْ نَفْسِي، وَلَكِنْ لِيَقُلْ: لَقِسَتْ نَفْسِي "مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ. وَذُكِرَ حَدِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ: "يُؤْذِينِي ابْنُ آدَمَ "فِي "بَابِ الْإِيمَانِ ".الشیخ عبدالستار الحماد
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں سے کوئی شخص یہ نہ کہے: میرا نفس (جی) خبیث ہو گیا بلکہ یوں کہے: میرا نفس بوجھل ہو گیا۔“ متفق علیہ۔ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث: ”ابنِ آدم مجھے ایذا پہنچاتا ہے۔“ باب الایمان میں ذکر ہو چکی ہے۔