مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(بَعْضُ الْأَسْمَاءِ غَيْرُ الْمُسْتَحَبَّةِ) باب: کچھ ناپسندیدہ نام
حدیث نمبر: 4753
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا تُسَمِّيَنَّ غُلَامَكَ يَسَارًا، وَلَا رَبَاحًا، وَلَا نَجِيحًا، وَلَا أَفْلَحَ ، فَإِنَّكَ تَقُولُ: أَثَمَّ هُوَ ؟ فَلَا يَكُونُ، فَيَقُولُ لَا ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ، قَالَ: "لَا تُسَمِّ غُلَامَكَ رَبَاحًا، وَلَا يَسَارًا وَلَا أَفْلَحَ وَلَا نَافِعًا ".الشیخ عبدالستار الحماد
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے غلام (بچے یا غلام) کا نام «يَسَار» (آسانی)، «رَبَاح» (منافع)، «نَجِيح» (کامیاب) اور «أَفْلَح» (فوز و فلاح) مت رکھو، کیونکہ تم کہو گے: کیا وہ یہاں ہے؟ وہ نہیں ہو گا تو کہنے والا کہے گا: وہ نہیں ہے۔“ اور انہی کی روایت میں ہے، فرمایا: ”اپنے غلام کا «رَبَاح»، «يَسَار»، «أَفْلَح» اور «نَافِع» نام نہ رکھو۔“ رواہ مسلم۔