مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(بَعْضُ الْأَسْمَاءِ غَيْرُ الْمُسْتَحَبَّةِ) باب: کچھ ناپسندیدہ نام
حدیث نمبر: 4753
وَعَن سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسلم: لَا تسمين غُلَاما يسارا وَلَا رباحا ولانجيحا وَلَا أَفْلَحَ فَإِنَّكَ تَقُولُ: أَثَمَّ هُوَ؟ فَلَا يَكُونُ فَيَقُولُ لَا رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ قَالَ: «لَا تسم غُلَاما رَبَاحًا وَلَا يَسَارًا وَلَا أَفْلَحَ وَلَا نَافِعًا»الشیخ عبدالستار الحماد
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ’’اپنے غلام (بچے یا غلام) کا نام یسار (آسانی)، رباح (منافع)، نجیح (کامیاب) اور افلح (فوز و فلاح) مت رکھو، کیونکہ تم کہو گے: کیا وہ یہاں ہے؟ وہ نہیں ہو گا تو کہنے والا کہے گا: وہ نہیں ہے۔ ‘‘ اور انہیں کی روایت میں ہے، فرمایا: ’’اپنے غلام کا رباح، یسار، افلح اور نافع نام نہ رکھو۔ ‘‘ رواہ مسلم۔