مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(الْغَضَبُ عَلَى جَوَابِ الْعُطَاسِ الْخَاطِئِ) باب: چھینک کے غلط جواب پر ناراضگی
عَنْ نَافِعٍ: أَنَّ رَجُلًا عَطَسَ إِلَى جَنْبِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَقَالَ الْحَمْدُ لِلَّهِ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ ابْنُ عُمَرَ: وَأَنَا أَقُولُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ، وَلَيْسَ هَكَذَا عَلَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نَقُولَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ.نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پہلو میں چھینک ماری تو کہا: «الْحَمْدُ لِلّٰهِ، وَالسَّلَامُ عَلَىٰ رَسُولِ اللّٰهِ» ”اللہ کے لیے تمام تعریفیں ہیں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلام ہو“، (یہ سن کر) ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں بھی کہتا ہوں: «الْحَمْدُ لِلّٰهِ، وَالسَّلَامُ عَلَىٰ رَسُولِ اللّٰهِ» ”ہر قسم کی حمد اللہ کے لیے ہے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سلام ہو“، مگر اس طرح کہنا ثابت نہیں ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں سکھایا تھا کہ ہم کہیں: «الْحَمْدُ لِلّٰهِ عَلَىٰ كُلِّ حَالٍ» ”ہر حال پر اللہ کا شکر ہے۔“ امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ حدیث غریب ہے۔ اس کی سند حسن ہے، اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔