مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(عَدَمُ جَوَازِ النَّقْصِ أَوِ الزِّيَادَةِ فِي الدُّعَاءِ الْمَسْنُونِ) باب: مسنون دعاؤں میں کمی بیشی جائز نہیں
وَعَنْ هِلَالِ بْنِ يِسَافٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كُنَّا مَعَ سَالِمِ بْنِ عُبَيْدٍ، فَعَطَسَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ، فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ. فَقَالَ لَهُ سَالِمٌ: وَعَلَيْكَ وَعَلَى أُمِّكَ. فَكَأَنَّ الرَّجُلَ وَجَدَ فِي نَفْسِهِ، فَقَالَ: أَمَا إِنِّي لَمْ أَقُلْ إِلَّا مَا قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذْ عَطَسَ رَجُلٌ عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "عَلَيْكَ وَعَلَى أُمِّكَ، إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلْ: الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ، وَلْيَقُلْ لَهُ مَنْ يَرُدُّ عَلَيْهِ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ، وَلْيَقُلْ: يَغْفِرُ اللَّهُ لِي وَلَكُمْ "رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ.ہلال بن یساف رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، ہم سالم بن عبید رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے کہ اتنے میں لوگوں میں سے ایک آدمی نے چھینک ماری تو اس نے کہا: السلام علیکم! (یہ سن کر) سالم رضی اللہ عنہ نے کہا: ”تجھ پر اور تیری ماں پر۔“ گویا اس آدمی نے اپنے دل میں کچھ ناراضی محسوس کی، انہوں نے فرمایا: سن لو! میں نے تمہیں صرف وہی کچھ کہا ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا تھا، (ایک دفعہ) ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس چھینک ماری تو اس نے کہا: السلام علیکم! نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تجھ پر اور تیری ماں پر، (پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا) جب تم میں سے کوئی چھینک مارے تو وہ «اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ» کہے، اور جو اسے جواب دے تو وہ کہے: «یَرْحَمُکَ اللہُ»، اور پھر وہ کہے: اللہ مجھے اور تمہیں بخش دے۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی وابوداؤد۔