حدیث نمبر: 4739
وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: "إِذَا عَطَسَ أَحَدُكُمْ فَلْيَقُلِ: الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ ، وَلْيَقُلِ الَّذِي يَرُدُّ عَلَيْهِ: يَرْحَمُكَ اللَّهُ، وَلْيَقُلْ هُوَ: يَهْدِيكُمُ اللَّهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَالدَّارِمِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابو ایوب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی چھینک مارے تو وہ کہے: «الْحَمْدُ لِلّٰهِ عَلٰى كُلِّ حَالٍ» ”ہر حال پر اللہ کا شکر ہے۔“ اور جو شخص اسے جواب دے تو وہ کہے: «يَرْحَمُكَ اللّٰهُ» ”اللہ تم پر رحم فرمائے۔“ اور وہ (چھینک مارنے والا) کہے: «يَهْدِيكمُ اللّٰهُ وَيُصْلِحُ بَالَكُمْ» ”اللہ تمہیں ہدایت دے اور تمہاری حالت درست کر دے۔““ سندہ ضعیف، رواہ الترمذی والدارمی۔