مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(جُ Common Phrasesالْجُلُوسُ الْمُوجِبُ لِغَضَبِ اللَّهِ تَعَالَى) باب: اللہ تعالیٰ کی ناراضگی والی بیٹھک
حدیث نمبر: 4730
عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ، عَنْ أَبِيهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: مَرَّ بِيَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا جَالِسٌ هَكَذَا وَقَدْ وَضَعْتُ يَدِي الْيُسْرَى خَلْفَ ظَهْرِي وَاتَّكَأْتُ عَلَى أَلْيَةِ يَدِي . قَالَ: "أَتَقْعُدُ قِعْدَةَ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ ؟ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
عمرو بن شريد اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں اس طرح بیٹھا ہوا تھا کہ میں نے اپنا بایاں ہاتھ اپنی پشت کے پیچھے رکھا ہوا تھا اور بائیں ہاتھ کے انگوٹھے کی جڑ کے پاس جو گوشت ہے اس پر ٹیک لگائی ہوئی تھی، اسی حالت میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میرے پاس سے گزرے تو آپ نے فرمایا: ”کیا تم ان لوگوں کی طرح بیٹھتے ہو جن پر غضب ہوا (یعنی یہود)؟“ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔