مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(الْجُلُوسُ فِي بَعْضِ الشَّمْسِ وَبَعْضِ الظِّلِّ عَمَلُ الشَّيْطَانِ، بِرِوَايَةِ أَحْمَدَ) باب: کچھ دھوپ اور کچھ چھاؤں میں بیٹھنا شیطان کا کام ، بروایت احمد
حدیث نمبر: 4726
وَفِي "شَرْحِ السُّنَّةِ "عَنْهُ قَالَ: "إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ فِي الْفَيْءِ فَقَلَصَ عَنْهُ فَلْيَقُمْ ، فَإِنَّهُ مَجْلِسُ الشَّيْطَانِ ". هَكَذَا رَوَاهُ مَعْمَرٌ مَوْقُوفًا.الشیخ عبدالستار الحماد
شرح السنہ میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی سائے میں ہو اور وہ سایہ اس سے بلند ہو جائے تو وہ شخص (وہاں سے) اٹھ جائے، کیونکہ وہ شیطان کی مجلس ہے۔“ معمر رحمہ اللہ نے اسی طرح اسے موقوف روایت کیا ہے۔ «سَنَدُهُ ضَعِيفٌ» ”اس کی سند ضعیف ہے“، «رَوَاهُ فِي شَرْحِ السُّنَّةِ» ”اسے شرح السنہ میں روایت کیا گیا ہے“۔