مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(الْجُلُوسُ فِي بَعْضِ الشَّمْسِ وَبَعْضِ الظِّلِّ عَمَلُ الشَّيْطَانِ، بِرِوَايَةِ أَحْمَدَ) باب: کچھ دھوپ اور کچھ چھاؤں میں بیٹھنا شیطان کا کام ، بروایت احمد
حدیث نمبر: 4726
وَفِي « شرح السّنة» عَنهُ. قَالَ: «وَإِذا كَانَ أَحَدُكُمْ فِي الْفَيْءِ فَقَلَصَ عَنْهُ فَلْيَقُمْ فَإِنَّهُ مَجْلِسُ الشَّيْطَانِ» . هَكَذَا رَوَاهُ مَعْمَرٌ مَوْقُوفًاالشیخ عبدالستار الحماد
شرح السنہ میں ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہا: ’’جب تم میں سے کوئی سائے میں ہو اور وہ سایہ اس سے بلند ہو جائے تو وہ شخص (وہاں سے) اٹھ جائے، کیونکہ وہ شیطان کی مجلس ہے۔ ‘‘ معمر نے اسی طرح اسے موقوف روایت کیا ہے۔ سندہ ضعیف، رواہ فی شرح السنہ۔