❮
❯
حدیث نمبر: 4719
وَعَنْ يَعِيشَ بْنِ طِخْفَةَ بْنِ قَيْسٍ الْغِفَارِيِّ، عَنْ أَبِيهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ الصُّفَّةِ - قَالَ بَيْنَمَا أَنَا مُضْطَجِعٌ مِنَ السَّحَرِ عَلَى بَطْنِي إِذَا رَجُلٌ يُحَرِّكُنِي بِرِجْلِهِ  فَقَالَ: إِنَّ هَذِهِ ضِجْعَةٌ يَبْغَضُهَا اللَّهُ، فَنَظَرْتُ فَإِذَا هُوَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ.
الشیخ عبدالستار الحماد

یعیش بن طخفہ بن قیس غفاری اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، اور وہ اصحابِ صفہ میں سے تھے، انہوں نے فرمایا: میں سینے کے درد کی وجہ سے پیٹ کے بل لیٹا ہوا تھا کہ اچانک ایک آدمی اپنے پاؤں سے مجھے ہلانے لگا اور اس نے کہا: ”اس طرح لیٹنے سے اللہ ناراض ہوتا ہے۔“ میں نے دیکھا تو وہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم تھے۔ اس کی اسناد صحیح ہے، اسے ابوداؤد اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الآداب / حدیث: 4719
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: لم تتمّ دراسته , شیخ زبیر علی زئی: إسناده صحيح
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه أبو داود (5040) و ابن ماجه (752)»