حدیث نمبر: 4714
وَعَنْ قَيْلَةَ بِنْتِ مَخْرَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّهَا رَأَتْ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَسْجِدِ وَهُوَ قَاعِدٌ الْقُرْفُصَاءَ . قَالَتْ: فَلَمَّا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْمُتَخَشِّعَ أُرْعِدْتُ مِنَ الْفَرَقِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
قیلہ بنت مخرمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مسجد میں «اَلْقُرْفُصَاءُ» (پاؤں پر بیٹھے ہوئے تھے اور بازوؤں کو پنڈلیوں کے گرد لپیٹ رکھا تھا) کی حالت میں بیٹھے ہوئے دیکھا، وہ بیان کرتی ہیں کہ جب میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خاشع و متواضع حالت میں دیکھا تو خوف کی وجہ سے میں لرز گئی۔ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔