مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(مَنْعُ الوُضُوءِ مِنْ مَاءِ غُسْلِ المَرْأَةِ وَوُضُوئِهَا) باب: عورت کے غسل اور وضو کے بچے ہوئے پانی سے وضو منع ہے
حدیث نمبر: 471
وَعَن الحكم بن عَمْرو قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَوَضَّأَ الرَّجُلُ بِفَضْلِ طَهُورِ الْمَرْأَةِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ وَالتِّرْمِذِيُّ: وَزَادَ: أَوْ قَالَ: بِسُؤْرِهَا. وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحالشیخ عبدالستار الحماد
حکم بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مرد کو عورت کے غسل سے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنے سے منع فرمایا۔ اسنادہ حسن، رواہ ابوداؤد و ابن ماجہ و الترمذی۔ ابوداؤد، ابن ماجہ، ترمذی اور انہوں نے کچھ اضافہ نقل کیا، یا فرمایا: ’’اس کے جوٹھے سے۔ ‘‘ اور فرمایا: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔