❮
❯
حدیث نمبر: 4674
عَنْ عَطَاءٍ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَقَالَ: أَسْتَأْذِنُ عَلَى أُمِّي  ؟ فَقَالَ: "نَعَمْ "فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنِّي مَعَهَا فِي الْبَيْتِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "اسْتَأْذِنْ عَلَيْهَا "فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنِّي خَادِمُهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ( اسْتَأْذِنْ عَلَيْهَا، أَتُحِبُّ أَنْ تَرَاهَا عُرْيَانَةً ؟ "قَالَ: لَا. قَالَ: "فَاسْتَأْذِنْ عَلَيْهَا ". رَوَاهُ مَالِكٌ مُرْسَلًا.
الشیخ عبدالستار الحماد

عطاء بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے مسئلہ دریافت کرتے ہوئے عرض کیا: کیا میں اپنی ماں (کے پاس جاتے وقت اس) سے اجازت طلب کروں؟ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس آدمی نے عرض کیا، میں گھر میں اس کے ساتھ ہی رہتا ہوں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”پھر بھی اس سے اجازت طلب کرو۔“ اس آدمی نے عرض کیا: میں اس کا خادم ہوں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”پھر بھی اجازت طلب کرو، کیا تم اسے عریاں حالت میں دیکھنا پسند کرتے ہو؟“ اس نے عرض کیا: نہیں، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”اس سے اجازت طلب کرو۔“ امام مالک رحمہ اللہ نے اسے مرسل روایت کیا ہے۔ «إِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ لِإِرْسَالِهِ» ”اس کی سند اس کے مرسل ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے“، «رَوَاهُ مَالِكٌ» ”اسے مالک نے روایت کیا ہے“۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الآداب / حدیث: 4674
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: لم تتمّ دراسته , شیخ زبیر علی زئی: إسناده ضعيف لإرساله
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف لإرساله، رواه مالک في الموطأ (963/2 ح 1862)
٭ السند مرسل .»