مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(إِرْسَالُ السَّلَامِ عَبْرَ وَسِيطٍ) باب: کسی کے ذریعہ سلام بھیجنا
حدیث نمبر: 4655
وَعَنْ غَالِبٍ - رَحِمَهُ اللَّهُ - قَالَ: إِنَّا لَجُلُوسٌ بِبَابِ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ، إِذْ جَاءَ رَجُلٌ فَقَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي، قَالَ: بَعَثَنِي أَبِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: "ائْتِهِ فَأَقْرِئْهُ السَّلَامَ ". قَالَ: فَأَتَيْتُهُ، فَقُلْتُ: أَبِي يُقْرِئُكَ السَّلَامَ. فَقَالَ: "عَلَيْكَ وَعَلَى أَبِيكَ السَّلَامُ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
غالب بیان کرتے ہیں، ہم حسن بصری رحمہ اللہ کے دروازے پر بیٹھے تھے کہ ایک آدمی آیا اور اس نے کہا: میرے والد نے میرے دادا سے روایت کیا، انہوں نے کہا کہ میرے والد نے مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بھیجا اور فرمایا: آپ کی خدمت میں حاضر ہو کر انہیں سلام عرض کرنا، انہوں نے کہا: میں آپ کی خدمت میں پہنچا اور میں نے عرض کیا کہ میرے والد آپ کو سلام عرض کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: «عَلَيْكَ وَعَلَىٰ أَبِيكَ السَّلَامُ» ”تم پر اور تمہارے والد پر سلام ہو۔“ (اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد)