حدیث نمبر: 4651
وَعَنْ قَتَادَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا دَخَلْتُمْ بَيْتًا فَسَلِّمُوا عَلَى أَهْلِهِ ، وَإِذَا خَرَجْتُمْ فَأَوْدِعُوا أَهْلَهُ بِسَلَامٍ "رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي "شُعَبِ الْإِيمَانِ "مُرْسَلًا.الشیخ عبدالستار الحماد
قتادہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم کسی گھر میں جاؤ تو وہاں کے رہنے والوں کو سلام کرو اور جب تم (وہاں سے) نکلو تو اس گھر والوں کو الوداعی سلام کہو۔“ بیہقی نے اسے شعب الایمان میں مرسل روایت کیا ہے، «إِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ، رَوَاهُ الْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَانِ» ”اس کی سند ضعیف ہے، اسے بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیا ہے۔“