مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(حَسَنَاتُ سَلَامِ مُعَاذٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ) باب: حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کے سلام پر نیکیاں
حدیث نمبر: 4645
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَعْنَاهُ، فَزَادَ، ثُمَّ أَتَى آخَرُ فَقَالَ: السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ وَمَغْفِرَتُهُ، فَقَالَ: "أَرْبَعُونَ "وَقَالَ: "هَكَذَا تَكُونُ الْفَضَائِلُ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
معاذ بن انس رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی مفہوم کی حدیث نقل کرتے ہوئے یہ اضافہ نقل کیا ہے، پھر ایک اور آیا اور اس نے کہا: «السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ وَمَغْفِرَتُهُ» ”تم پر سلامتی ہو، اللہ کی رحمت، اس کی برکتیں اور اس کی مغفرت ہو!“ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”(اس کے لیے) چالیس (نیکیاں) ہیں۔“ اور فرمایا: ”فضائل اسی طرح ہوتے ہیں۔“ (سندہ ضعیف، رواہ ابوداؤد)۔