مشكوة المصابيح
كتاب الآداب— كتاب الآداب
(رَدُّ سَلَامِ الْيَهُودِ بِقَوْلِ «وَعَلَيْكَ» فَقَطْ) باب: یہودیوں کے سلام کے جواب میں صرف «وعليك» کہنا
حدیث نمبر: 4636
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا سَلَّمَ عَلَيْكُمُ الْيَهُودُ فَإِنَّمَا يَقُولُ أَحَدُهُمْ: السَّامُ عَلَيْك. فَقل: وَعَلَيْكالشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب یہودی تمہیں سلام کرتے ہیں تو ان میں سے ایک تمہیں یہی کہتا ہے: «السَّامُ عَلَيْكَ» ”تم پر موت واقع ہو“ لہذا تم انہیں یہ جواب دو: «وَعَلَيْكَ» ”تم پر ہو“۔“ متفق علیہ۔