❮
❯
حدیث نمبر: 4615
قَالَ الْبُخَارِيُّ: رَوَاهُ قَتَادَةُ وَيُونُسُ وَهُشَيْمٌ وَأَبُو هِلَالٍ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ. وَقَالَ يُونُسُ: لَا أَحْسَبُهُ إِلَّا عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْقَيْدِ. وَقَالَ مُسْلِمٌ: لَا أَدْرِي هُوَ فِي الْحَدِيثِ أَمْ قَالَهُ ابْنُ سِيرِينَ ؟. وَفِي رِوَايَةٍ نَحْوُهُ، وَأَدْرَجَ فِي الْحَدِيثِ قَوْلَهُ: "وَأَكْرَهُ الْغُلَّ  . "إِلَى تَمَامِ الْكَلَامِ.
الشیخ عبدالستار الحماد

امام بخاری رحمہ اللہ نے فرمایا: اسے قتادہ، یونس، ہشیم اور ابو ہلال نے ابن سیرین کی سند سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے، اور یونس نے کہا: میں «فِي الْقَيْدِ» ”بیڑی میں“ کے الفاظ کو نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی حدیث سے شمار کرتا ہوں۔ اور امام مسلم رحمہ اللہ نے فرمایا: مجھے معلوم نہیں کہ وہ الفاظ آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے ہیں یا ابن سیرین کے ہیں، اور اسی مثل ایک روایت میں ہے اور اس نے ”آپ ناپسند کرتے طوق .....“ سے آخر حدیث تک کے الفاظ حدیث میں داخل کیے ہیں۔ متفق علیہ۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب الرؤيا / حدیث: 4615
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صَحِيح , شیخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، انظر الحديث السابق (4614)»