مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(لَا بَأْسَ بِمُعَانَقَةِ الجُنُبِ بَعْدَ الغُسْلِ) باب: غسل کرنے کے بعد جنبی کے ساتھ لپٹنے میں کوئی حرج نہیں ہے
حدیث نمبر: 459
وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَةِ، ثُمَّ يَسْتَدْفِئُ بِي قَبْلَ أَنْ أَغْتَسِلَ. رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ، وَرَوَى التِّرْمِذِيُّ نَحْوَهُ وَفِي "شَرْحِ السُّنَّةِ "بِلَفْظِ "الْمَصَابِيحِ ".الشیخ عبدالستار الحماد
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غسلِ جنابت کیا کرتے پھر آپ مجھ سے گرمائش حاصل کرتے جبکہ میں نے ابھی غسل نہیں کیا ہوتا تھا۔ ابنِ ماجہ، ترمذی نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے۔ شرح السنہ میں مصابیح کے الفاظ ہیں۔ ضعیف۔