مشكوة المصابيح
كتاب الطب والرقى— كتاب الطب والرقى
(حَقِيقَةُ التَّفَاؤُلِ الْحَسَنِ) باب: اچھے فال کی حقیقت
حدیث نمبر: 4587
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُعْجِبُهُ إِذَا خَرَجَ لِحَاجَةٍ أَنْ يَسْمَعَ: يَا رَاشِدُ، يَا نَجِيحُ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب کسی کام کے لیے نکلتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم «يَا رَاشِدُ» ”راہنمائی پانے والے“ یا «يَا نَجِيحُ» ”کامیابی پانے والے“ کے الفاظ سننا پسند فرمایا کرتے تھے۔ اس کی سند صحیح ہے، اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔