مشكوة المصابيح
كتاب الطب والرقى— كتاب الطب والرقى
(الشُّؤْمُ لَا شَيْءَ فِيهِ) باب: بدشگونی کچھ بھی نہیں
حدیث نمبر: 4576
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: "لَا طِيَرَةَ، وَخَيْرُهَا الْفَأْلُ "قَالُوا: وَمَا الْفَأْلُ ؟ قَالَ: ( الْكَلِمَةُ الصَّالِحَةُ يَسْمَعُهَا أَحَدُكُمْ ). مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بدشگونی کچھ بھی نہیں، اور اس کی بہتر صورت فال ہے۔“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: فال کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اچھی بات جو تم میں سے کوئی ایک سنتا ہے۔“ متفق علیہ۔