مشكوة المصابيح
كتاب الطهارة— طہارت کا بیان
(يَجُوزُ التَّوَضُّؤُ بِمَاءِ الغُسْلِ البَاقِي) باب: غسل سے بچے ہوئے پانی سے وضو کیا جا سکتا ہے
حدیث نمبر: 457
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: اغْتَسَلَ بَعْضُ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي جَفْنَةٍ، فَأَرَادَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَوَضَّأَ مِنْهُ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي كُنْتُ جُنُبًا. فَقَالَ: "إِنَّ الْمَاءَ لَا يُجْنِبُ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَابْنُ مَاجَهْ. وَرَوَى الدَّارِمِيُّ نَحْوَهُ.الشیخ عبدالستار الحماد
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کسی زوجہ محترمہ نے ایک ٹب میں غسل کیا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے وضو کرنا چاہا تو انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں تو جنبی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پانی جنبی نہیں ہوتا۔“ ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ، جبکہ دارمی نے بھی اسی طرح روایت کیا ہے۔ ضعیف۔