مشكوة المصابيح
كتاب الطب والرقى— كتاب الطب والرقى
(مَنْعُ وَضْعِ الْحِجَامَةِ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ) باب: منگل کے دن سینگی لگوانا منع کیا
حدیث نمبر: 4549
وَعَنْ كَبْشَةَ بِنْتِ أَبِي بَكَرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ أَبَاهَا كَانَ يُنْهِي أَهْلَهُ عَنِ الْحِجَامَةِ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ ، وَيَزْعُمُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَنَّ يَوْمَ الثُّلَاثَاءِ يَوْمُ الدَّمِ، وَفِيهِ سَاعَةٌ لَا يَرْقَأُ ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَالشیخ عبدالستار الحماد
کبشہ بنت ابی بکرہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے والد منگل کے روز پچھنے لگوانے سے اپنے اہل خانہ کو منع کیا کرتے تھے، اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ ”منگل کا دن (غلبہِ) خون کا دن ہے اور اس میں ایک گھڑی ہے کہ اس میں خون تھمتا نہیں۔“ اس کی سند ضعیف ہے، اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے۔