مشكوة المصابيح
كتاب الطب والرقى— كتاب الطب والرقى
(أَفْضَلُ الْعِلَاجِ بِالسَّنَا) باب: سناء سے بہترین علاج
حدیث نمبر: 4537
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَأَلَهَا: "بِمَ تَسْتَمْشِينَ ؟ "قَالَتْ: بِالشُّبْرُمِ. قَالَ: "حَارٌّ جَارٌّ "قَالَتْ: ثُمَّ اسْتَمْشَيْتُ بِالسَّنَا فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَوْ أَنَّ شَيْئًا كَانَ فِيهِ الشِّفَاءُ مِنَ الْمَوْتِ ؟ لَكَانَ فِي السَّنَا ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ، وَقَالَ التِّرْمِذِيُّ: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ.الشیخ عبدالستار الحماد
اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: ”تم جلاب کے لیے کون سی دوا استعمال کرتی ہو؟“ میں نے عرض کیا: شبرم (چنے کی طرح ایک دانہ ہے جو کہ بہت گرم ہے، اس کا پانی دوا کے طور پر پیتے ہیں) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ تو انتہائی گرم ہے۔“ وہ بیان کرتی ہیں، پھر میں سنا کے ساتھ جلاب لیتی، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اگر کسی چیز میں موت کی شفا ہوتی تو وہ سنا میں ہوتی۔“ اور امام ترمذی رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ حدیث حسن غریب ہے، اسنادہ ضعیف، رواہ الترمذی و ابن ماجہ۔