مشكوة المصابيح
كتاب اللباس— كتاب اللباس
(رَسُولُ ٱللَّهِ صَلَّى ٱللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَسْتَعْمِلِ ٱلصَّبْغَ) باب: رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خضاب استعمال نہ کیا
حدیث نمبر: 4478
عَن ثابتٍ قَالَ: سُئِلَ أَنَسٌ عَنْ خِضَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: لَوْ شِئْتَ أَنْ أَعُدَّ شَمَطَاتٍ كُنَّ فِي رَأْسِهِ فَعَلْتُ قَالَ: وَلَمْ يَخْتَضِبْ زَادَ فِي رِوَايَةٍ: وَقَدِ اخْتَضَبَ أَبُو بَكْرٍ بِالْحِنَّاءِ وَالْكَتَمِ وَاخْتَضَبَ عُمَرُ بِالْحِنَّاءِ بحتاالشیخ عبدالستار الحماد
ثابت ؒ بیان کرتے ہیں، انس رضی اللہ عنہ سے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خضاب کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: اگر میں چاہتا کہ آپ کے سر کے سفید بال شمار کروں تو میں کر سکتا تھا، اور انہوں نے بیان کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خضاب نہیں لگایا۔ ایک دوسری روایت میں اضافہ نقل کیا: ابوبکر رضی اللہ عنہ نے مہندی اور وسمہ کے ساتھ خضاب کیا جبکہ عمر رضی اللہ عنہ نے صرف مہندی سے خضاب کیا۔ متفق علیہ۔