حدیث نمبر: 4405
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اتَّخَذَ خَاتَمًا ، فَلَبِسَهُ قَالَ: "شَغَلَنِي هَذَا عَنْكُمْ مُنْذُ الْيَوْمَ، إِلَيْهِ نَظْرَةٌ، وَإِلَيْكُمْ نَظْرَةٌ "ثُمَّ أَلْقَاهُ. رَوَاهُ النَّسَائِيُّ.الشیخ عبدالستار الحماد
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انگوٹھی بنوائی اور اسے پہن لیا، (پھر) فرمایا: ”اس نے آج مجھے تم سے مشغول کر دیا، میں ایک نظر اس کی طرف اور ایک نظر تمہاری طرف ڈالتا رہا۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے پھینک دیا۔ صحیح، رواہ النسائی۔