❮
❯
حدیث نمبر: 4386
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرَادَ أَنْ يَكْتُبَ إِلَى كِسْرَى وَقَيْصَرَ وَالنَّجَاشِيِّ، فَقِيلَ: إِنَّهُمْ لَا يَقْبَلُونَ كِتَابًا إِلَّا بِخَاتَمٍ، فَصَاغَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَاتَمًا حَلْقَةَ فِضَّةٍ نُقِشَ فِيهِ: مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ. وَفِي رِوَايَةٍ لِلْبُخَارِيِّ: كَانَ نَقْشُ الْخَاتَمِ  ثَلَاثَةَ أَسْطُرٍ: ( مُحَمَّدٌ ) سَطْرٌ، وَ ( رَسُولُ ) سَطْرٌ، وَ ( اللَّهِ ) سَطْرٌ.
الشیخ عبدالستار الحماد

انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے کسریٰ، قیصر اور نجاشی کے نام خط لکھنے کا ارادہ فرمایا تو آپ سے عرض کیا گیا کہ وہ صرف سربمہر خط ہی وصول کرتے ہیں، تب رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے چاندی کے حلقے کی انگوٹھی بنوائی، اس میں «مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ» ”محمد اللہ کے رسول“ نقش کیا گیا۔ مسلم اور بخاری کی روایت میں ہے: انگوٹھی کا نقش تین سطروں میں تھا: ”محمد“ ایک سطر میں، ”رسول“ ایک سطر میں اور ”اللہ“ ایک سطر میں تھا۔ متفق علیہ۔

حوالہ حدیث مشكوة المصابيح / كتاب اللباس / حدیث: 4386
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صَحِيح , شیخ زبیر علی زئی: متفق عليه
تخریج حدیث ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (5875، 5878) و مسلم (2092/58)»