مشكوة المصابيح
كتاب اللباس— كتاب اللباس
(الْجُلُوسُ عَلَى الأَرْضِ بِالرِّدَاءِ مَطْوِيًّا) باب: چادر کے ساتھ گوٹ مار کر بیٹھنا
حدیث نمبر: 4365
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْتَبٍ بِشَمْلَةٍ قَدْ وَقَعَ هُدْبها على قَدَمَيْهِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدالشیخ عبدالستار الحماد
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تو آپ ایک چادر میں گوٹ مار کر بیٹھے ہوئے تھے، اور اس کے پھندنے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قدموں پر تھے۔ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔