حدیث نمبر: 4363
وَعَنْ هِلَالِ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ أَبِيهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمِنًى يَخْطُبُ عَلَى بَغْلَةٍ، وَعَلَيْهِ بُرْدٌ أَحْمَرُ ، وَعَلِيٌّ أَمَامَهُ يُعَبِّرُ عَنْهُ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.الشیخ عبدالستار الحماد
ہلال بن عامر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خچر پر سوار ہو کر منیٰ میں خطاب کرتے ہوئے دیکھا، اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سرخ چادر تھی جبکہ علی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے آگے تھے اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بات آگے لوگوں تک پہنچا رہے تھے۔ (صحیح، رواہ ابوداؤد)