مشكوة المصابيح
كتاب اللباس— كتاب اللباس
(صَلَّى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَصْحَابِهِ فِي الثِّيَابِ الْقُطْرِيَّةِ) باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قطری کپڑوں میں صحابہ کو نماز پڑھائی
حدیث نمبر: 4360
وَعَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ شَاكِيًا فَخَرَجَ يَتَوَكَّأُ عَلَى أُسَامَةَ وَعَلَيْهِ ثَوْبُ قِطْرٍ قَدْ تَوَشَّحَ بِهِ فَصَلَّى بهم. رَوَاهُ فِي شرح السّنةالشیخ عبدالستار الحماد
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مریض تھے، آپ اسامہ رضی اللہ عنہ کا سہارا لیے باہر تشریف لائے، آپ پر قطر کی (یمنی) چادر تھی جس کو آپ نے جسم پر لپیٹا ہوا تھا، پھر آپ نے انہیں نماز پڑھائی۔ اسنادہ صحیح، رواہ فی شرح السنہ۔