مشكوة المصابيح
كتاب اللباس— كتاب اللباس
(النَّهْيُ عَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ لِلرِّجَالِ) باب: مرد کو سونے کی انگوٹھی منع ہے
حدیث نمبر: 4356
وَعَنْ عَلِيٍّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: نَهَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ خَاتَمِ الذَّهَبِ ، وَعَنْ لُبْسِ الْقَسِّيِّ وَالْمَيَاثِرِ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ، وَالنَّسَائِيُّ، وَابْنُ مَاجَهْ. وَفِي رِوَايَةٍ لِأَبِي دَاوُدَ وَقَالَ: "نَهَى عَنْ مَيَاثِرِ الْأُرْجُوَانِ.الشیخ عبدالستار الحماد
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ”سونے کی انگوٹھی پہننے، قس کا ریشم پہننے اور زین پوش“ سے منع فرمایا۔ (ترمذی، ابو داؤد، نسائی، ابن ماجہ)۔ اور ابو داؤد کی روایت میں ہے کہ علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ”سرخ زین پوش“ سے منع فرمایا۔ اسنادہ حسن، رواہ الترمذی و ابو داؤد و النسائی و ابن ماجہ۔