مشكوة المصابيح
كتاب اللباس— كتاب اللباس
(يَنْبَغِي أَنْ يَظْهَرَ أَثَرُ الْمَالِ وَالنِّعْمَةِ عَلَى الْجَسَدِ) باب: مال اور نعمت کا اثر جسم پر نظر آنا چاہیے
وَعَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ أَبِيهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعَلَيَّ ثَوْبٌ دُونٌ، فَقَالَ لِي: "أَلَكَ مَالٌ ؟ "قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ: مِنْ أَيِّ الْمَالِ ؟ "قُلْتُ: مِنْ كُلِّ الْمَالِ، قَدْ أَعْطَانِي اللَّهُ مِنَ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ وَالْغَنَمِ وَالْخَيْلِ وَالرَّقِيقِ. قَالَ: ( فَإِذَا آتَاكَ اللَّهُ مَالًا فَلْيُرَ أَثَرُ نِعْمَةِ اللَّهِ عَلَيْكَ وَكَرَامَتِهِ ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالنَّسَائِيُّ، وَفِي شَرْحِ السُّنَّةِ بِلَفْظِ الْمَصَابِيحِ.ابو الاحوص اپنے والد (رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے غیر معیاری کپڑے پہنے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے پوچھا: ”کیا تمہارے پاس مال ہے؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”مال کی کون سی نوع تمہارے پاس ہے؟“ میں نے عرض کیا: اونٹ، گائے، بکری، گھوڑے اور غلام، ہر قسم کا مال اللہ تعالیٰ نے مجھے عطا کر رکھا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”جب اللہ نے تمہیں مال دے رکھا ہے تو پھر اللہ کی نعمت اور اس کی عزت و کرامت کا اثر تم پر ظاہر ہونا چاہیے۔“ اسے احمد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور شرح السنہ میں مصابیح کے الفاظ ہیں۔ (صحیح، رواہ احمد والنسائی وفی شرح السنہ)