مشكوة المصابيح
كتاب اللباس— كتاب اللباس
(وَصِيَّةُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ) باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ام المؤمنین کو وصیت
حدیث نمبر: 4344
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "يَا عَائِشَةُ إِذَا أَرَدْتِ اللُّحُوقَ بِي فَلْيَكْفِكِ مِنَ الدُّنْيَا كَزَادِ الرَّاكِبِ ، وَإِيَّاكِ وَمُجَالَسَةَ الْأَغْنِيَاءِ، وَلَا تَسْتَخْلِقِي ثَوْبًا حَتَّى تُرَقِّعِيهِ ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَقَالَ: هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ صَالِحِ بْنِ حَسَّانَ. قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ: صَالِحُ بْنُ حَسَّانَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.الشیخ عبدالستار الحماد
عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”عائشہ! اگر تم میرا ساتھ چاہتی ہو تو پھر تمہیں سوار کے زادِ راہ جتنی دنیا کافی ہونی چاہیے۔ تم مال داروں کی ہم نشینی سے بچو، اور کسی کپڑے کو پرانا و بو مت خیال کرو حتی کہ تم اسے پیوند نہ لگا لو۔“ اسے امام ترمذی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور فرمایا: یہ حدیث غریب ہے، ہم اسے صرف صالح بن حسان کی حدیث کے حوالے سے جانتے ہیں، اور محمد بن اسماعیل (امام بخاری رحمہ اللہ) نے فرمایا: صالح بن حسان «مُنْكَرُ الْحَدِيثِ» ہے، «إِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ جِدًّا، رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ»۔