مشكوة المصابيح
كتاب اللباس— كتاب اللباس
(لُبْسُ الْمَرْأَةِ ثِيَابَ الرَّجُلِ) باب: عورت کے کپڑے پہننے کا بیان
حدیث نمبر: 4335
وَفِي رِوَايَةِ التِّرْمِذِيِّ، وَالنَّسَائِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - فَقَالَتْ: إِذًا تَنْكَشِفُ أَقْدَامُهُنَّ، قَالَ: "فَيُرْخِينَ ذِرَاعًا لَا يَزِدْنَ عَلَيْهِ ".الشیخ عبدالستار الحماد
ترمذی اور نسائی کی ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی روایت میں ہے کہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: تب تو ان کے پاؤں نظر آئیں گے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ایک ہاتھ (ازار) لٹکا لیں اور اس سے زیادہ نہیں۔“ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی والنسائی۔